تعارف

مجلس انصاراللہ چالیس سال سے زائد عمر والے احمدی مردوں کی دینی و روحانی تنظیم کا نام ہے۔ حضرت مصلح موعود (نَوَّرَاللہ مَرقَدَہٗ) نے 26 جولائی 1940ء کو اس مجلس کے قیام کا اعلان فرمایا اور درج ذیل عہدیدار مقرر فرمائے:۔
حضرت مولانا شیر علی صاحب (صدر)۔ حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحب، حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب اور حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب (سیکرٹری)
پہلی مرتبہ 1959ء میں ’’ دستور اساسی مجلس انصاراللہ مرکزیہ‘‘ دنیا کے تمام ممالک کے لئے شائع ہوا۔ اسی سال فیصلہ شوریٰ کے مطابق ایک کمیٹی مقرر ہوئی جس نے دستور پر نظر ثانی کر کے کچھ ترامیم تجویز کیں جو حسب ضابطہ دستور میں شامل ہوئیں۔ 1964ء میں دستور اساسی کا ترمیم شدہ ایڈیشن شائع ہوا۔ اس کے بعد بنیادی ترامیم اس وقت ہوئیں جب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے خطبہ جمعہ 3؍ نومبر 1989ء میں اعلان فرمایا کہ:
’’ آئندہ سے تمام ممالک کی ذیلی مجالس کے اسی طرح صدران ہوں گے جس طرح پاکستان کی ذیلی مجالس کے صدران ہیں اور وہ اسی طرح براہِ راست خلیفۂ وقت کو اپنی رپورٹیں بھجوائیں گے جس طرح پاکستان کے صدران اپنی رپورٹیں بھجواتے ہیں۔‘‘
اس وقت پاکستان میں منتخب صدر مجلس انصاراللہ پاکستان برائے سال 2012-13 مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ہیں جبکہ نائب صدر صف دوم مکرم سیّد محمود احمد شاہ صاحب ہیں۔ مرکزی عاملہ کے 23 ممبران ہیں۔ 4 اراکین خصوصی ہیں: مکرم مرزا خورشید احمد صاحب، مکرم مرزا غلام احمد صاحب، مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب، مکرم میر محمود احمد ناصر صاحب۔ دیگر نائب صدور میں مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب، مکرم سیّد قاسم احمد شاہ صاحب اور مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ہیں۔ مجلس کی طرف سے ہر سال تمام شعبوں کے سالانہ پروگرام پر مشتمل ہدایات شائع کی جاتی ہیں۔ مجلس انصاراللہ کے 15 شعبہ جات ہیں جن کے مرکزی نگران قائد کہلاتے ہیں سوائے صف دوم کے جو کہ نائب صدر صف دوم ہوتا ہے۔ ان سب کا تقرر حضور انور کی منظوری سے ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں کل 14 علاقہ جات 54 اضلاع ، 123 زعامت علیاء اور 888 مجالس ہیں۔

 

شعبہ جات

تمام شعبہ جات کے لئے یہاں کلک کریں

قیادت عمومی

قائد عمومی مرکزی دفتر کا انچارج ہوتا ہے۔ مجلس کی جملہ کارروائی کا ریکارڈ رکھنا۔ ماہانہ اجلاسات کروانا۔ خدمت کے لئے منتخب کرنا۔ ریکارڈ رکھنا۔ مرکز میں قائم کمیٹیوں میں بطور سیکرٹری خدمت بجا لانا-مزید »

قیادت تجنید

چالیس سال سے زائد عمر کے احباب جماعت کے تفصیلی کوائف کا اندراج، مجالس میں نئے آنے اور جانے والےانصار کے بارہ میں مرکز کو اطلاع دینا اور تنظیم کے تربیتی کاموں میں کوشش کے لئے سائقین کا تقرر- مزید »